Breaking News

افشوا السلام بینکم

اسلام میں اچھے اور برے لوگوں کی پہچان

اسلام کی نظر میں اچھا یا برا انسان کون؟

برے انسان کی پہچان
جولوگ اللہ تعالی کے معاہدوں کو ان کی پختگی کے بعد
 توڑتے ہیں اور اللہ نے جن تعلقات کو جوڑنے کا حکم دیا ہے انہیں توڑتے ہیں، اور دنیا میں فساد مچاتے ہیں ایسے لوگوں  پر لعنت ہوگی اور ان کیلئے اس دنیا میں خرابی ہوگی(سورہ الرعد:٢٥
اس آیت میں اللہ تعالی نے سرکش اور نا فرمان بندوں کی تین عادت بیان کی ہیں اور اسکے بعد ایسے لوگوں کی کیا سزا ہوگی اسے بیان کیا ہے
وعدہ خلافی
اللہ نے سب سے پہلے اس انسان کو برا قرار دیا جو وعدہ کرکے توڑ دیتا ہے،اس وعدے سے مراد انسان کا آپسی  معاہدہ بھی ہے اور عہد الست بھی ہے
تعلقات کو توڑنےوالا
اللہ کی نظر میں دوسرا برا انسان وہ ہے جو رشتہ داری کو  توڑ دیتا ہے جن کو اللہ نے قرآن کی مختلف آیات میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے احادیث مبارکہ میں جوڑنے کا حکم دیا تھا ،اس میں وہ ساری تعلقات آگئے جو ایک بندے کا  اللہ کے ساتھ اسکے رسول کے ساتھ اور اپنے رشتہ داروں کے ساتھ ہونا چاہئے 
روئے زمین پر فساد کرنے والے
برے انسان کی تیسری خصلت یہ ہے کہ وہ زمین میں فساد برپا کرتے ہیں، دوسروں کو تکلیف پہنچاتے ہیں، لڑائی جھگڑا اور قتل و غارت گیری کرتے ہیں 
سزائے الہی
ایسے انسان کی سزا یہ ہے کہ ان کیلئے لعنت (رحمت خداوندی سے محرومی) اور ان کا برا ٹھکانا(جہنم)ہے  
اچھا انسان اللہ کی نظر میں
اور یہ سمجھدار لوگ ایسے ہیں کہ اللہ سے جو کچھ انہوں نے عہد کیا تھا اس کو پورا کر تے ہیں اور اس عہد کو توڑ تے نہیں اور یہ ایسے لوگ ہیں کہ اللہ نے جن تعلقات کو قائم رکھنے کا حکم دیا ہے ان کو قائم  رکھتے ہیں اور اپنے رب سے ڈرتے ہیں(سورہ الرعد:آیت 19 تا 24
انعام الہی
یہی وہ لوگ ہیں جن کیلئے بہترین ٹھکانہ ہے ،ہمیشہ رہنے والی جنت جس میں وہ لوگ رہینگے اور ان کے ساتھ انک نیک آباءواجداد ،بیویاں، اور بچے بھی ہونگے، اور فرشتے ہر دروازے سے ان کے پاس آئیں گے، اور کہیں گے تم پر سلامتی ہو یہ (انعامات)اس صبر کے بدلے ہے جو تونے (دنیامیں )کیاتھا پس وہ کیا ہی بہترین ٹھکانہ ہے
سوچنے کی بات
اب ہمیں طے کرنا ہے میں کیسا بننا چاہئے اللہ تعالی ہمیں صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے  آمین




No comments

thank you for comment