Breaking News

افشوا السلام بینکم

عقلمند كون

.....
  • اسلام کا نظریہ
بیشک آسمانوں اور زمین کے بنانے میں اور یکےبعد دیگرے رات اور دن کے آنے جانےمیں  دلائل ہیں عقلمندوں کیلئے جن کی حالت ہے کے وہ اللہ تعالی کو یاد کرتے ہیں کھڑے بھی بیٹھے بھی لیٹے بھی اور آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے میں غور کرتے ہیں اور کہتے ہیں اے ہمارے پروردگار آپ اسے بیکار پیدا نہیں کیا (القران الکریم
آیت کریمہ میں اللہ تعالی نے لاولی الالباب (عقل والے)کا لفظ استعمال کیا ہے اور کہاہے کہ اولی الالباب وہ لوگ ہیں جو اپنے رب کو ہر حال میں یاد کرتے ہیں چاہے بیٹھے ہوں یا کھڑے ہوں یالیٹے ہوں اور وہ لوگ عقلمند ہیں جو خلقت میں غور و فکر کرتے ہوں اور اس بات کا اقرارکرتے ہیں کہ  اللہ نے ان ساری چیزوں کو بےکار نہیں بنایا 
ہمارا نظریہ
اور ہم جیسے دنیاداروں کا نظریہ یہ ہے کہ اس دنیا میں سب سے عقلمند وہ ہے جو کاروبار میں بڑا ہوشیار ہو ،ایک کا دس بنانے والا ہو یا کوئی وکیل ہو اور اور اپنا اکثر کیس جیت جا تا ہو یا کوئی ڈاکٹر ہو اور آپریشن کرنے میں ماہر ہو ان جیسے لوگوں کو ہم لوگ چالاک ،ہوشیار اور عقل والا تسلیم کرتے ہیں
آخری بات
اب ہمیں خود سوچنا ہے کے ہمارا نظریہ صحیح ہے یا اسکا جس نے ہم سب کو پیدا کیا اور اشرف المخلوقات بنایایعنی اللہ تعالی،اللہ ہمیں صیحح سمجھ دے آمین

No comments

thank you for comment